ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قیمتوں کی صورتحال کیا رہی؟جانئے

06-25-2023

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کےدوران سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے  سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 22جون کوختم ہونے والے ہفتے  میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1135 روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.09 فیصدزیادہ ہے۔   رپورٹ کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1134 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 22 جون کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1164 روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 22جون کوختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1138 روپے، راولپنڈی 1146روپے، گوجرانوالہ 1140 روپے، سیالکوٹ 1150 روپے، لاہور1161 روپے، فیصل آباد 1120 روپے، سرگودھا1120 روپے، ملتان 1142 روپے، بہاولپور 1170 روپے، پشاور1113 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1090 روپے ریکارڈکی گئی۔