ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عید سے قبل بڑی سیاسی شخصیت سے ملاقات کا اعلان کردیا

06-25-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نےکہا ہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل وہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔اپنی سابق سہیلی  صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس  کرکے گھٹیا کام کیا ہے، صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار  نے سیاست دانوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔