این ایل سی نے چین کیلئے کارگو سروس کا آغاز کردیا

06-25-2023

(لاہور نیوز)نیشنل لوجسٹک سیل (این ایل سی) نے چین کے لیے کارگو سروس کا آغاز کردیا۔

ترقی کی راہ پر گامزن ایک اہم سنگِ میل دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو فعال کرنے کے سلسلے میں نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے اسلام آباد اور کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک باقاعدہ کارگو سروس کا آغاز کر دیاگیا۔پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تجارت کے تحت این ایل سی کے ٹرکوں کا قافلہ برآمدی سامان لے کر چین کی طرف روانہ ہوگیا، چین کے لئے کارگو سروس کے آغاز کو تمام شرکاء نےنہایت خوش آئند قراردیا۔ اس کارگو سروس کے اجراء سے مستقبل میں چین، پاکستان، کرغزستان اور قازقستان کے مابین چار ملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدےاور بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ( ٹی آئی آر )کنونشن کے عملی نفاذ کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔یہ دونوں معاہدے علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ متعین کرتے ہیں جو خطے کی مجموعی معاشی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔