ڈیفنس میں پولیس مقابلہ،فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
06-25-2023
(لاہور نیوز)ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے متعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے قریب پولیس فیکٹری ایریا انویسٹی گیشن پولیس آصف عرف آسو کو برآمدگی کےلیے لے کر جارہی تھی، اسی دوران ملزم کے 3 ساتھیوں نے پیپلی پیر دربار کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے آصف عرف آسو ہلاک ہوگیا ۔فائرنگ میں ملوث تمام ملزم فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول آصف ڈکیتی، راہزنی اور منشیات کے 48 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔