ٹاول مینوفیکچررز نے درآمدی پابندیاں ختم کرنے کی مخالفت کردی

06-25-2023

(ویب ڈیسک)ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے درآمدی پابندیوں میں نرمی کو تشویشناک قرار دے دیا۔

ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے  سٹیٹ بینک کی درآمدی پابندیوں میں نرمی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی غرض سے دسمبر 2022 میں یہ پابندی عائد کی گئی تھی لیکن  سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باوجود حیران کن انداز میں درآمدی پابندیاں ختم کردی ہیں۔ ٹی ایم اے کا کہنا ہے کہ وہ اچانک ختم ہونے والی درآمدی پابندیوں سے متعلق حکومتی حکمت عملی کو سمجھنے سے قاصر ہے کیونکہ اس فیصلے سے ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور دوسری جانب مرکزی بینک کی طرف سے برآمدکنندگان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی برآمدی رقم مقررہ تاریخ کے اندر واپس کریں بصورت دیگر انہیں ایس بی پی ایف ای سرکلر نمبر 02 کے تحت جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔