ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کے مداح نکلے
06-25-2023
(لاہورنیوز) کیمرون کے مِکسڈ مارشل آرٹسٹ (ایم ایم اے) ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو عظیم کرکٹر قرار دے دیا۔
کیمرون کے ایم ایم اے فائٹر نے انسٹا گرام پر بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان دنیا کے بہترین کرکٹر ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ایم ایم اے فائٹر نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ ایک کورس کیا تھا۔