ضلعی انتظامیہ کا منی پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن،9 دکانیں سربمہر

06-25-2023

(لاہور نیوز) چھٹی کے روز بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ، غیر قانونی منی پٹرول پمپس ،ایل پی جی اورکم پیمائش پیٹرول دینے والے پمپس ضلعی انتظامیہ کے نشانے پر آگئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ  خرم حمید نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی فروخت کرنے والی 9 دکانیں سربمہر کردیں، کارروائیاں جیا بگا، صوئے آصل، مین بازار رائے ونڈ روڈ  اور بھوگیوال روڈ چائنہ سکیم میں کی گئیں۔ اے سی کینٹ محمد مرتضیٰ نے بھی کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپ کو پکڑ لیا، برکی روڈ پر نجی پٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر بھاری جرمانہ کیا گیا جبکہ  اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ نے لکھو ڈیر میں فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران چار فیکٹریوں کو آخری وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔