عید پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی: چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو میاں نعمان

06-25-2023

(لاہور نیوز) چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان نے کہا ہے کہ طلب کے مطابق این پی سی سی کی جانب سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی، عید پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تاہم لوڈمینجمنٹ ضرور کی جائے گی۔

حافظ میاں نعمان نے لیسکو ساؤتھ کمپلیکس غازی روڈ میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شدید گرمی کی لہر کے باعث سسٹم پر دباؤ بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہے، اگلے ایک دو روز میں بہتری آ جائے گی، سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی  ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو نے  دعویٰ کیا  کہ کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی، بجلی کی طلب پانچ ہزار 8 سو میگا واٹ  سے بڑھنے پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، این ٹی ڈی سی کی جانب سے ملنے والی بجلی کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقع  پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تاہم لوڈمینجمنٹ ضرور کی جائے گی۔