نوازشریف اور جہانگیرترین کے الیکشن لڑنے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور

06-25-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ اس ترمیم کے بعد 5 سال سے زیادہ نااہلی کی سزا نہیں ہو گی اور متعلقہ شخص قومی یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہو گا، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال ہو جائے گی۔   بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔