نا اہلی کی مدت کم ہونے کا بل پاس ہونے پر پارٹی رہنماؤں کی جہانگیر ترین کو مبارکباد

06-25-2023

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت کے حوالے سے بل کی منظوری ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی رہنماؤں، وکررز کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے رابطہ کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے۔ واضح رہے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرانچیف جہانگیر ترین اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں، وہ عید الاضحیٰ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔