یو سی پی : شعبہ آئی ٹی کے زیر اہتمام طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

06-25-2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں شعبہ آئی ٹی کے زیر اہتمام طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام شعبہ آئی ٹی کی جانب سے کیا گیا، فنکا مائیکروفنانس  بینک کے آئی ٹی ہیڈ علیم مسعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محسن اشرف ،یونیورسٹی کے اساتذہ اور نجی کمپنیوں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے، شرکاء نے طلبہ کے فائنل ایئر پراجیکٹس کو سراہا۔ ڈین آف آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد اقبال اور دیگر پروفیسرز کا کہنا تھا کہ بچوں نے چار سال بھرپور محنت کی،  آج  انہوں نے اپنی لگن سے جو پراجیکٹ بنائے  وہ قابل ستائش ہیں، یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ نجی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یوسی پی نے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کروایا ہے، جو پراجیکٹ طلباء نے بنائے وہ  مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اور جدت  میں اپنی مثال آپ ہیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ جو پراجیکٹ بنائے وہ  جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔