جھلسا دینے والی گرمی بجلی کے ٹرانسفامر بھی جھلسانے لگی

06-25-2023

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت کے باعث تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 5500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، لوڈ بڑھنے کے باعث ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا، مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ مزنگ، کچا جیل روڈ، عامر ٹاؤن،ہربنس پورہ،شاہدرہ ٹاؤن،امامیہ کالونی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے تک بجلی بند رہی،  شدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہوگئے، بچے، بوڑھے، خواتین اور بیمار شہری شدید اذیت میں مبتلا رہے۔