جان لیوا گرمی مزید دو شہریوں کی زندگیاں نگل گئی

06-25-2023

(لاہور نیوز) شہر میں شدید گرمی کی لہر لوگوں کی زندگیاں نگلنے لگی، دو مزید افراد گرمی کی شدت کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں 45 سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہوکر گرگیا، نامعلوم شخص کو  ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔  چوہنگ میں 55 سالہ شخص گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گیا، متوفی کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی۔ یاد رہے گزشتہ روز بھی گرمی اور حبس کی وجہ سے 3 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔