محکمہ خوراک پنجاب 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل نہ کر سکا

06-25-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبے بھر میں محکمہ خوراک 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مکمل نہ کر سکا، صرف 39 لاکھ 21 ہزار ٹن گندم کی خریداری کی جا سکی، محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی خریداری بند کر دی۔

سیکرٹری فوڈ میاں زمان وٹو کا کہنا ہے کہ گندم خریداری بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، خریداری مہم کے دوران 39 لاکھ 21 ہزار ٹن گندم خریدی گئی، گندم خریداری کا آغاز2 اپریل سے کیا گیا تھا، محکمہ نے 1 لاکھ 10 ہزار کسانوں میں44 لاکھ 48 ہزار ٹن  باردانہ تقسیم کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خریداری مہم میں  بہاولپور ڈویژن نے 8 لاکھ 54 ہزار ٹن گندم خریداری کا ہدف پورا کیا، لاہور ڈویژن سے 3 لاکھ 43 ہزار ٹن  گندم  خریدی گئی، اوپن مارکیٹ کو فلور ملز  کی گندم خریداری کیلئے اوپن کردیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق  گندم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔