پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

06-25-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا، پارٹی امیدواروں کے حتمی فیصلے کیلئے ضلعی تنظیموں پر مشتمل بورڈ قائم کردئیے۔

سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے امیدواروں کوٹکٹ جاری کرنے کیلئے ضلعی سطح پربورڈز کا اعلان کیا ہے ،بورڈزمیں مرکزی مجلس عاملہ ،فیڈرل کونسل اورصوبائی کونسل کے ارکان شامل ہوں گے۔ بورڈز میں ضلعی تنظیم، پیپلزیوتھ ونگ ، پی ایس ایف، خواتین ونگ، اقلیتی ونگ اور لیبر ونگ کے ضلعی صدور کو بھی شامل کیا گیا ہے، ضلعی بورڈ کو 15 روز میں قومی اورصوبائی نشستوں کیلئے سفارشات سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔