کوک سٹوڈیو گلوبل کیلئے شائے گِل کا ترک گلوکار کے ساتھ نیا گانا ریلیز

06-25-2023

(ویب ڈیسک) معروف میوزک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو گلوبل کے سیزن 2 کیلئے پاکستانی گلوکارہ شائے گِل اور ترک گلوکار ایودیکی صات نے مل کر ایک گانا گایا ہے۔

پاکستانی اور ترکی کے فنکار دنیا بھر کے ان 19 گلوکاروں کے گروپ کا حصہ ہیں جو مل کر کوک سٹوڈیو گلوبل کیلئے موسیقی تخلیق کررہے ہیں۔ ترک گلوکار کو 2020 سے عالمی شہرت حاصل ہوئی اور وہ اب تک صرف سپاٹی فائے پلیٹ فارم پر 120 ملین سٹریم حاصل کرچکے ہیں۔ شائے گِل پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں اور کوک سٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ سے انہیں دنیا بھر میں مشہوری ملی۔ پاکستانی گلوکارہ کو سپاٹی فائے میں  ملک کی سب سے زیادہ سٹریم کی جانے والی فنکارہ کا اعزاز حاصل ہے اور ان کے گانے کو یوٹیوب پر 600 ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔