آئی ایم ایف کا دباؤ : بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی گئی

06-25-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لےلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنےکی چھوٹ دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور  آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔ اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔