سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چھٹے روز بھی کمی ریکارڈ

06-24-2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چھٹے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا ریٹ ایک ڈالر اضافے سے 1920 ڈالر فی اونس ہے۔