فیفا کونسل کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

06-24-2023

(لاہور نیوز) فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔

فیفا ترجمان کے مطابق فیفا پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے سے باضابطہ اعلان 30 جون کو کرے گی، نارملائزیشن کمیٹی کے موجودہ اراکین کے مستقبل بارے فیفا نے فی الحال جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کے بارے میں تمام تفصیلات آفیشل اعلامیے میں جاری ہوں گی۔