انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کا شیڈول جاری کر دیا

06-24-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کا شیڈول جاری کردیا، جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے، پاکستان کے ساتھ گروپ ڈی میں نیدرلینڈز، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں میزبان ملائیشیا، ارجنٹینا، آسٹریلیا اور چلی شامل ہیں جبکہ جرمنی، فرانس، ساؤتھ افریقہ اور مصر گروپ بی میں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر ٹیموں کو گروپس میں رکھا گیا ہے، جونیئر ہاکی ورلڈکپ 5 دسمبر سے 16 دسمبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔