ہیٹ ویو کی وارننگ، ضلعی انتظامیہ نے بچاؤ کا پلان مرتب کرلیا

06-24-2023

(لاہور نیوز) بڑھتے درجہ حرارت اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے جامع پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔

شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے شہر بھر میں 300 سے زائد مفت  واٹر پوائنٹس لگائے جائیں گے، مفت واٹر پوائنٹس مہم کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی لاہور کی معروف واٹر کمپنیوں سے ملاقات ہوئی۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ واٹر کمپنیاں فلاحی منصوبے کے تحت ہیٹ ویو  سےبچاؤ  کے لیے واٹر کیمپ لگائیں گی۔ ڈی سی  لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہےکہ  صاف پانی کی وافر فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی بحال کروائے جا رہے ہیں، تعمیراتی منصوبوں، بس سٹاپس سمیت تمام رش والی جگہوں پر مفت واٹر پوائنٹس لگائے جائیں گے۔