نگران وزیراعلیٰ کا احسن اقدام، صوبہ بھر میں خراب فلٹریشن پلانٹس فعال
06-24-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اقدام، پنجاب بھر میں سینکڑوں خراب واٹرفلٹریشن پلانٹس کو فعال کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات عامر میر نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 315 فلٹریشن پلانٹس کو بحال کر دیا گیا ہے، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 387 فلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز سے بند تھے، باقی فلٹریشن پلانٹس کو بھی 10 جولائی تک بحال کر دیا جائے گا۔ عامرمیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئےفیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرز نے مقامی سطح پر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے انتظامات کئے ہیں، بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔