نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا میٹرو بس کا دورہ، ناقص انتظامات پر برہم

06-24-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اچانک میٹرو بس سروس کا دورہ کیا، انہوں نے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ابراہیم مراد نے عام شہری کی طرح ٹکٹ خرید کر میٹرو بس پر سفر کیا، سخت گرمی میں میٹروبس کا اے سی بند ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور صورتحال فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران ٹھنڈے کمروں سے نکلیں، عوامی مشکلات کا احساس کریں، اگر ایئرکنڈیشنر نہیں چلنا تو عام بس اور میٹرو میں کیا فرق ہے؟،  جو بھی میٹرو بس سروس میں خرابی کا ذمہ دار ہوگا اس کیخلاف کارروائی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔ انہوں نے بس اور سٹیشن پر مسافروں سے بھی تفصیلات پوچھیں اور اعلان کیا کہعیدالاضحی پر بس اڈوں کے بھی دورے کروں گا۔