بڑی عید پر ریلوے کی جانب سے مسافروں کو بڑا ریلیف

06-24-2023

(لاہور نیوز) بڑی عید کے موقع پر پاکستان ریلوے نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا،ریلوے نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں 33 فیصد کمی کردی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق تمام مسافر ٹرینوں پرہوگا۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی، یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی، مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔