لاری اڈا: بس کی ڈگی میں رکھے سات بکرے ہلاک

06-24-2023

(لاہور نیوز) لاری اڈا میں بس کی ڈگی میں رکھے سات بکرے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شریف نامی بیوپاری سندھ سے بکرے لاہور لایا تھا، ڈرائیور نے بکرے بس کی ڈگی میں رکھ دیے، لاہور آکر ڈگی کھولی تو تمام بکرے ہلاک ہو چکے تھے۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس کیجانب سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔