بابر سے تعلقات کے معاملے پر عماد وسیم نے خاموشی توڑ دی

06-24-2023

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ خراب تعلقات کی خبروں پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کیساتھ احترام کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا، جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوشگوار یادوں کو دیکھ کرہم مسکرائیں گے۔  واضح رہے کپتان بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے تلخی دیکھی جارہی ہے، جب عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔