شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی 10 جولائی تک توسیع

06-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی 10 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کا تبادلہ ہو گیا ہے اور نئے جج نے ابھی چارج نہیں لیا جس کے باعث پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت میں بغیر کارروائی 10 جولائی تک توسیع ہو گئی۔ یاد رہے کہ مقدمہ میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر ہنگامہ آرائی میں ایما کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔