چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ

06-24-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی، نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں، پارٹی کے قائد نوازشریف پہلے ہی دبئی پہنچ گئے ہیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔