پنجاب حکومت نجی ہسپتالوں کی درجہ بندی کریگی، کمیٹی تشکیل
06-24-2023
(ویب ڈیسک) پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے نجی ہسپتالوں کی درجہ بندی کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مرحلہ واردرجہ بندی کی جائے گی ۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق نجی ہسپتالوں کی درجہ بندی پرعلاج معالجے کے چارجز کا تعین ہوگا۔ صوبے کے نجی ہسپتال چار قسم کے گریڈ میں تقسیم ہوں گے۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی زیرصدارت ہسپتالوں کی گریڈنگ پراہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرکاری ونجی طبی ماہرین پرمشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں ہسپتالوں کی درجہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔