لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات

06-24-2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نگران سیٹ اپ کے قیام اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات خوشگوار رہی، منیجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیں، اب بورڈ لیول معاہدہ ہو جانا چاہیے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی متوقع ہے، نوازشریف کی لیگل ٹیم نے بھی ان کی واپسی کاعندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے دبئی جائیں گے، جہاں سے ان کی سعودی عرب روانگی بھی ممکن ہے۔