آصف زرداری سے محسن نقوی، ذکاء اشرف کی ملاقات، سابق صدر کراچی لوٹ گئے

06-24-2023

(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکاء اشرف نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے پارٹی رہنماؤں کے کاموں سے متعلقہ تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بلا تفریق سب کو سہولتیں دی جائیں گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پنجاب کے بجٹ کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکاء اشرف نے بھی علیحدہ ملاقات کی، ذکاء اشرف نے آصف علی زرداری کو پی سی بی سے متعلقہ بریفنگ دی۔ دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری ایک روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور سے کراچی واپس لوٹ گئے۔