انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

06-23-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔