پنجاب یونیورسٹی کے مغوی ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد
06-23-2023
(لاہور نیوز) اسلام پورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول فدا حسین کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے سے اغوا کیا، 2 روز بعد فدا حسین کی تشدد زدہ لاش دریائے راوی سے مل گئی، مقتول دو بچوں کا باپ اور پنجاب یونیورسٹی میں ملازم تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے تاخیری حربوں کے باعث مقتول کی جان چلی گئی، پولیس نے مقتول کو ڈھونڈنے میں تعاون نہیں کیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔