سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایئرکنڈیشن سسٹم بند، مریض پریشان

06-23-2023

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال کے مین ریڈیالوجی ٹاور کے آپریشن تھیٹر کا سنٹرل ایئرکنڈیشن سسٹم بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشن بند ہیں تو آپریشن تھیٹر میں پنکھا تک موجود نہیں ہے جس کے باعث عملہ شدید گرمی اور حبس میں مریضوں کو ہاتھ کے پنکھوں سے ہوا دے رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے مریضوں کا برا حال ہے جبکہ  ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال آپریشن تھیٹر میں اے سی فعال نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ایئر کنڈیشن سسٹم کو فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔