عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس، استحکام پاکستان پارٹی کے منشور بارے مشاورت

06-23-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں  سیکرٹری جنرل عامر کیانی، سینئر لیڈرز اسحاق خاکوانی، چودھری نوریز شکور شریک تھے، رانا نذیر احمد خان، ڈاکٹر مراد راس، پیر سعید الحسن شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی، منشور کمیٹی کے ارکان میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں زرعی شعبے کی ترقی اور صنعتی پہیہ تیز کرنے کے نکات پر مشتمل تجاویز پر غور کیا گیا، غربت کا خاتمہ اور جمہوری اقتدار کا فروغ منشور کے اہم نکات میں شامل ہوگا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار تمام طبقات کی امنگوں کا ترجمان منشور جاری کیا جائے گا،  پوری قوم مل کر پاکستان کے لئے مضبوط معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد تعمیر کرے گی۔