سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے

06-23-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری دبئی اپنی آنکھ کا آپریشن کروانے گئے تھے، آصف زرداری کچھ روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری آج اپٹما ہاؤس میں تقریب میں شرکت کریں گے، سابق صدر بلاؤل ہاؤس میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری سے تاجروں کی ملاقات بھی متوقع ہے، سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے مختلف سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔