پنجاب حکومت کا عید تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

06-23-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 28 جون بروز بدھ سے سے یکم جولائی بروز ہفتہ تک عید تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنیوالے دفاتر میں 28 سے 30 جون تک عید تعطیلات ہونگی، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روزکام کرنیوالے دفاتر میں 28 جون سے 1 جولائی تک چھٹیاں ہونگی۔