لاہور ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں، آج درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا

06-23-2023

(ویب ڈیسک) لاہورآج بھی ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں ہے،پارہ 43 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور میں سورج آج بھی سوا نیزے پر، قیامت خیز گرمی نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے۔ محکمہ موسمیات نے آج درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ شدید گرمی سے ٹمپریچر فیل 48 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر24 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 25 جون سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دن ٹھنڈے گزریں گے،بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔