لاہور میں چکی مالکان نے آٹا 10 روپے فی کلو مہنگا کر دیا

06-23-2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا ، جس کے بعد فی کلو قیمت 160روپے سے بڑھ کر 170 روپے ہو گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج جمعہ سے کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے، حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود مہنگائی کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 17.22 فیصد، چکن کی قیمت میں 11.31 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں گندم 6.4 فیصد، ریڈی میڈ کپڑے 5.68 فیصد مہنگے ہوئے، دالیں، مصالحہ جات، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ گزشتہ ماہ چینی 2.77 فیصد، گندم 2.29 فیصد سستی ہوئی، مئی میں اخبار 32.77 فیصد، رہائش 23 فیصد، سٹیشنری 5.44 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ کتابیں 5.15 فیصد اور بجلی ٹیرف 2.92 فیصد مہنگا ہوا۔