نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کا پلرا ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ
06-23-2023
(ویب ڈیسک) 118ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا، دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد شفیق نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی، وفد کو پلرا کے 151 اراضی ریکارڈ سنٹرز، 59 قانونگی اراضی ریکارڈ سنٹرز، 20موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار، موبائل ایپ اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سنٹر سے کسی دوسری تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ کی خدمات سے آگاہ کیا گیا، وفد کو پلر ا کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقے کار کو مزید آسان اور سہل بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) زاہد سہیل نے وفد کے سربراہ کو شیلڈ پیش کی، وفد کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی طرف سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا گیا۔