یوتھ پارلیمنٹ اور لاہور کالج کے وفد کا سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

06-23-2023

(لاہور نیوز) یوتھ پارلیمنٹ اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے وفود نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا اور سیف سٹیز کے ورکنگ امور کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وفود میں 25 یوتھ پارلیمنٹ اور30 ایل سی ڈبلیو یو میڈیا سٹڈیز کے اساتذہ و طالبات شریک تھے، سٹوڈنٹس کے وفود کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور بریفنگ دی گئی، وفود کو عوامی آگاہی مہم، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے آگاہ کیا گیا۔ وفود کے شرکاء نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے، سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے، سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلانا خوش آئند ہے۔