سابق صدر آصف زرداری کی اکنامک ڈپلومیسی جاری،آج اہم ملاقات

06-23-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی اکنامک ڈپلومیسی بارے سرگرمیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت آج لاہور میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ لوگوں سے ملیں، آپٹما کی قیادت اور ممبران سے معاشی معاملات پر تفصیلی ملاقات ہو گی۔ یاد رہے آصف زرداری چند روز قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمرز آف کامرس کی قیادت سے بھی ملاقات کر چکے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کم نرخ پر گیس اور بجلی ٹیرف بحالی کا مسلسل مطالبہ کر رہا ہے۔