نجم سیٹھی کا تجویز کردہ بورڈ آف گورنرز مسترد، پی سی بی نے نیا تشکیل دے دیا

06-22-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کا معاملہ، پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کردیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔نئے گورننگ بورڈ میں لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، بہاولپور ریجن شامل ہیں، اسی طرح نیشنل بینک، سٹیٹ بینک، سوئی ناردرن، سوئی سردرن  بھی شامل ہیں۔ ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے پہلے ہی گورننگ بورڈ کے لئے نامزد ہیں، دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا، پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کے ناموں کا اعلان کیا۔