عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

06-22-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی کیساتھ 1929 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2550 روپے اور دس گرام 2186.21روپے کی سطح پر بر قرار رہیں۔