کرکٹ میں نچلی سطح پر الیکشن ہوتے ہیں جب کہ اوپر سلیکشن ہوتی ہے،راشد لطیف
06-22-2023
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کرکٹ میں نچلی سطح پر الیکشن ہوتے ہیں جب کہ اوپر سلیکشن ہوتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہملک کے جنرل الیکشن میں کچھ نہیں ہوتا جو کرکٹ الیکشن میں ہوتا ہے ،کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسا چلتا ہے۔چیئرمین پی سی بی کیلئے جو 2 نام دیے ان کی سلیکشن ہوئی ہے ،پاکستان میں کرکٹ کے سسٹم کو درست کرناپڑے گا۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر بھی ڈمی الیکشن ہوتے ہیں، ان الیکشن میں کبھی کوئی کرکٹر منتخب نہیں ہوتا، پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں بھی کرکٹر نہیں ہوتے، بورڈ میں کرکٹ کے فیصلے وہ کرتے ہیں جن کا کرکٹ سے تعلق نہیں ہوتا۔