پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں کونسی ٹیم فاتح ہوسکتی ہے؟عمر اکمل نے پیشگوئی کردی

06-22-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےعمر اکمل کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں ، کیمپ میں قومی کرکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ابھی عید کے بعد پھر کیمپ لگنا ہے تیاری کا مزید موقع ہے ۔عمر اکمل نے کہا کہ جو کرکٹرز منتخب ہو ئے ہیں وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں،مشکل حالات کے باوجود پاکستان ٹیم سیریز جیتے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میری مڈل آرڈر میں پرفارمنس سب کے سامنے رہی ہے ،کرکٹ فینز بہتر بتا سکتے ہیں کہ مڈل آرڈر میں میری ضرورت ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مڈل آرڈر میں افتخار احمد بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں ۔