عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ، سٹیٹ بینک نے بھی اپنا شیڈول جاری کردیا

06-22-2023

(ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں سے متعلق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی شیڈول جاری کردیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی و مائیکرو فنانس بینک 29 اور 30 جون کو بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کے لیے جمعرات سے اتوار تک بند رہیں گے اور پیر سے کھلیں گے۔ پیر کو بھی نئے مالی سال کے آغاز پر بینک  عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے جبکہ منگل چار جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینک اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔