آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق سوال کرنے پر اسحاق ڈار صحافی سے لڑ پڑے

06-22-2023

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے سوال پوچھنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی سے لڑ پڑے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ جس پر وزیر خزانہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بات کر کے آیا ہوں۔ صحافی نے اسحاق ڈار سے پھر سوال کیا مذاکرات کے حوالے سے ناکامی کیوں ہو رہی ہے؟جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کیونکہ تم جیسے لوگ سسٹم میں ہیں، صحافی نے جواب دیا ہم سسٹم میں تو نہیں ہیں، صرف سوال کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار غصے میں صحافی کی جانب بڑھے اور کہا کہ چاہتے کیا ہو؟ خدا کا خوف کرو، صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑتے کیوں ہیں سر، اور وزیر خزانہ اپنی گاڑی کی جانب چل دیئے۔