طلبی کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نیب میں پیش نہ ہوئے

06-22-2023

(لاہور نیوز) طلب کرنے کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیا تھا، عثمان بزدار کو آج نیب کی جانب سے گیارہ بجے طلب کیا گیا مگر وہ غیر حاضر رہے، اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع نیب کے مطابق کسی بھی ملزم کو تین طلبی کے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، تعمیل نہ ہونے پر ملزم کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے، نیب عثمان بزدار کے معاملے پر خصوصی رعایت سے کام لے رہا ہے، واضح رہےکہ  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔