سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

06-22-2023

(لاہور نیوز) سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن نے خط میں نگران حکومتوں کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ  برابری کا سلوک برتا جائے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انتظامی امور میں مداخلت سامنے آئی ہے۔ نگران حکومتیں قانونی مینڈیٹ کے تحت کام کریں۔ نگران حکومتیں اپنے ماتحت انتظامیہ کے امور پر بھی نظر رکھیں۔